عمران خان نے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا : شیخ وقاص اکرم

مرکزی رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے بچوں کو روکنے کی خبریں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔ عمران خان نے کبھی بھی اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے منع نہیں کیا۔
رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بچے پاکستان ضرور آئیں گے، اس حوالے سے کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے۔
شیخ وقاص اکرام نے کہا کہ عمران خان کے بچوں کے پاکستان آنے کی تاریخ کا تعین ابھی باقی ہے،اور یہ فیصلہ خود قاسم اور سلیمان نے کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب عمران خان کے بچوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تو انہوں نے اپنے والد کو واضح طور پر بتایا کہ وہ اجازت نہیں مانگ رہے، صرف آگاہ کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر بلاوجہ پروپیگنڈہ کرنے سے گریز کیا جائے کیوں کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے بچوں کو روکنے کی خبریں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔ عمران خان نے کبھی بھی اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے منع نہیں کیا۔
عمران خان کا بیٹوں کو پاکستان نہ بلانا سیاسی ڈرامہ ہے، خواجہ آصف
خیال رہے کہ قبل ازیں ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عمران خان نے مبینہ طور پر اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے،اطلاعات کے مطابق وہ اپنے والد کی رہائی کی تحریک میں شرکت کے لیے پاکستان آنا چاہتے تھے۔
