عمران خان نے بیٹوں کواحتجاجی تحریک سےلاتعلق کردیا

بانی تحریک انصاف عمران خان کاکہناکہ میرے بیٹوں قاسم اور سلیمان کا کسی احتجاجی تحریک سےکوئی تعلق نہیں وہ صرف مجھ سے ملنے آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنے بیٹوں کی 5اگست کی احتجاجی تحریک سےلاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہناتھا کہ میرے بیٹے صرف مجھ سے ملنے کیلئےپاکستان آرہے ہیں۔احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بچوں سے رابطے کی تصدیق کر دی۔

عمران خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ ایک گھنٹے سے زائد بچوں سے بات ہوئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اپنے بیٹوں کو احتجاجی تحریک سے لاتعلق کرکے تحریک کی قیادت کرنے کی تمام قیاس آرائیاں بھی دم توڑ گئیں۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی، سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔

بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، توشہ خانہ ٹو کیس میں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب افتاب احمد کا بیان قلم بند کر لیا گیا۔

بشری بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ آفتاب احمد پر اپنی جرح مکمل کی، بانی پی ٹی ائی کے وکیل قوسین مفتی ائندہ سماعت پر گواہ افتاب احمد پر جرح کریں گے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر دو مزید گواہوں رابعہ اور ثنا کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت چھ اگست تک ملتوی کر دی۔

Back to top button