عمران خان کا پمز میں طبی معائنہ،تیسرا انجکشن لگا دیا گیا،بینائی اطمینان بخش قرار

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا پمز ہسپتال میں میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق انہیں اینٹی وی اے جی ایف کا تیسرا انجکشن دیا گیا، جبکہ ڈاکٹروں نے ان کی نظر کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال آمد کے بعد انہیں آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا، جہاں تمام ضروری حفاظتی اور سیکیورٹی اقدامات پر عمل کیا گیا۔ ان کا علاج ڈے کیئر بنیادوں پر کیا گیا۔
پانچ رکنی میڈیکل بورڈ کا اڈیالہ جیل میں عمران خان کی آنکھ کا طبی معائنہ
مزید بتایا گیا کہ معائنے اور علاج کے بعد انہیں مکمل ہدایات، فالو اپ شیڈول اور متعلقہ دستاویزات فراہم کر کے ڈسچارج کر دیا گیا۔
پمز حکام کے مطابق آئندہ بھی ان کی صحت کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جائے گی۔
