عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

پی ٹی آئی نے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ جلد ہی شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنےکا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کیا جائےگا، جس کےبعد ان سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ بھی طلب کیا جائےگا۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا، شیر افضل مروت کو پارٹی کےخلاف بیانات دینےپر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیاتھا۔
ذرائع کےمطابق شیر افضل مروت کے صوابی جلسے میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے عمران خان سے شکایت کی تھی، جس کےبعد یہ فیصلہ کیاگیا۔
بانی پی ٹی آئی کہیں گے تو جلسوں میں آؤں گا،شیر افضل مروت
خیال رہےکہ آٹھ فروری کو صوابی میں ہونےوالے جلسے کے دوران شیر افضل مروت کو اسٹیج پر جگہ نہیں ملی تھی اور نہ ہی انہیں تقریر کا موقع دیاگیا تھا۔ جس پر انہوں نے اپنے ایک بیان میں شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوابی جلسے میں نہ بیٹھنے کےلیے مناسب جگہ ملی نہ ہی خطاب کاموقع ملا،اگر قیادت میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتادیتی۔
شیر افضل مروت نےکہا تھا کہ میں جلسے میں صرف عمران خان کی وجہ سے آیا تھا،میرے جلسے جلوس میں شرکت سے قیادت کو مسئلہ ہو تو بتادیں۔
