عمران خان سول نافرمانی کی دشمنانہ خواہش پوری کرلیں : عطاء تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان سول نافرمانی کی بچگانہ اور دشمنانہ خواہش پوری کرلیں لیکن این آر او پھر بھی نہیں ملےگا۔
وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہاکہ ’’فتنہ السیاست‘‘ اپنی پر تشدد کارروائیوں کی پر زور ناکامی کےبعد ایک اور ملک و قوم مخالف اسٹریٹجی پر عمل پیرا ہونےکی ضد کررہا ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز عمران خان نے ایک بار پھر اپنے دو مطالبات پورے کرنے کےلیے اتوار تک کا الٹی میٹم دیتےہوئے کہا تھاکہ اس کے بعد پھر سول نافرمانی تحریک کا اعلان کروں گا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 21 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کےبعد علیمہ خان نےبتایا تھاکہ عمران خان نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری جب کہ بےگناہ کارکنان کی فوری گرفتاری کے مطالبات دہرائے ہیں۔