عمران خان نے بیرسٹر سیف کو اہم ٹاسک دے دیا
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف کواپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنےکا اہم ٹاسک دیدیا۔
ذرائع کےمطابق حکومت کےغیر جمہوری اقدامات کے خلاف اپوزیشن کو متحد کیا جائے گا، عمران خان کی ہدایت پر بیرسٹر سیف نے اپوزیشن جماعتوں کے کئی اہم رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل، شیر افضل کی پارٹی کو سول نافرمانی تحریک مؤخر کرنیکی تجویز
ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کی اہم بیٹھک رواں ہفتے متوقع ہے،وزیر اعلیٰ کے پی کی جی ڈی آے رہنماؤں پیرپگارا اور ذوالفقار مرزا سے اسی ہفتے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی سمیت دیگر پارٹی سربراہوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ چند روزقبل ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا تھا میں نے پارٹی کو کئی بار یہ تجویز دی کہ حکومت سے مذاکرات کے بجائےاپوزیشن رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے، اپوزیشن رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں کامیاب ہو گئے تو حکومت خود مذاکرات کے لیے آمادہ ہو جائے گی۔