عمران خان کی پانچ مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 5 مختلف مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کر لی گئی ہیں، ان مقدمات میں مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کا مقدمہ بھی شامل ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ایسٹ عبدالغفور کاکڑ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پانچ، پانچ ہزار کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی۔

حکومت پیٹرول ڈیلرز کو 7 روپے کمیشن دینے پر رضامند ہوگئی

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے درخواست ضمانتوں پر بحث مکمل کی، عمران خان آج عدالت پیش نہ ہوئے، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف تھانہ بارہ کہو،لوئی بھیر، کورال اور تھانہ سہالہ میں مقدمات درج تھے۔

Back to top button