سینیٹ کے پارٹی امیدواروں کی منظوری عمران خان نے دی ہے : بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ سینیٹ کے موجودہ پارٹی امیدواروں کی منظوری عمران خان نے دی ہے اور ان کے فیصلے پر عمل درآمد پوری پارٹی پر لازم ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ناراض پارٹی رہنماؤں کے تحفظات دور کرنا ہمارا فرض ہے،پارٹی کے اندرونی معاملات جلد حل ہوجائیں گے، عرفان سلیم اور دیگر رہنماؤں سے بات چیت کی ہے، امید ہےکوئی پارٹی ورکر،رہنما پارٹی منشور کی خلاف ورزی نہیں کرےگا۔

سینیٹ ٹکٹوں پر اختلاف، ناراض پی ٹی آئی امیدواروں نے دستبردا ہونے سے انکار کردیا

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی دیرینہ ورکرز اور کارکنوں کی قدر کرتی ہے،تمام فیصلے پارٹی کے بہتر مفاد میں کیےجائیں گے۔

Back to top button