عمران خان ماضی میں ملٹری کورٹس کے فضائل بیان کرتے رہے ہیں  : عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے ملزمان کے فوجی عدالتوں سے ٹرائل میں عالمی قوانین کی پاسداری کی گئی، انسانی حقوق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ اگر فوجی عدالتیں اتنی ہی بری ہیں تو ماضی میں عمران خان ان کے فضائل کیوں بیان کرتےرہے ؟۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نےکہاکہ تحریک انتشار نے 2 دن سے ملٹری کورٹس کی جانب سے سزاؤں کے معاملے پر پروپیگنڈا کیا،ملک سے باہر بھی لابنگ کی جارہی ہے۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا ہے، انہوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کیےتھے، اس لیے ان کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ جس طرح منشیات کا مقدمہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی کورٹس (اے این ایف کورٹس)،دہشت گردی کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں (اے ٹی سیز) میں چلتا ہے،ریلوے تنصیبات پر حملہ ہو تو اسے ریلوے پولیس دیکھتی ہے،اسی طرح فوجی مقامات پر حملے کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے تمام ملزمان کو فیئر ٹرائل کا حق دیا گیا ہے، عدالتوں میں ملزمان کے وکیل موجود تھے، ملزمان کی فیملیز کو ان سے ملنے کی اجازت دی گئی تھی۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھاکہ اگر فوجی عدالتیں اتنی ہی بری ہیں، تو ماضی میں آپ کے لیڈر ان کے فضائل کیوں بیان کرتےرہے؟،قانون کی پاسداری اور قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔

انہوں نےکہا کہ تحریک انتشار کے پروپیگنڈے کا مقصد رعایت حاصل کرنا ہے، تاہم ایسا ممکن نہیں، آپ کے پاس دیگر فورمز پر اپیل کا حق ہے،اسے استعمال کریں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سانحہ 9 مئی کے ملزمان کے ٹرائل میں عالمی قوانین کی پاسداری کی گئی، انسانی حقوق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، تمام ملزمان کو قانون کے مطابق سزائیں ملیں گی۔

پاکستان کے  میزائل پروگرام سے اصل خطرہ امریکہ کو ہے یا اسرائیل کو

عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ آج وزیراعظم نے قائداعظم کی ولادت اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد پیش کی، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سب ملکر اس ملک کو عظیم بنائیں گے۔

Back to top button