مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان نے 14 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے : رؤف حسن

رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں مذاکرات کا بیانیہ چل رہا ہے،عمران خان نے یہ نہیں کہاکہ بات چیت غیر معینہ مدت تک ہوگی، عمران خان نے کمیٹی کو 14 دسمبر تک مذاکرات کی ہدایت کی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن نے کہاکہ مثبت اشاروں کے بغیر بات چیت آگ نہیں بڑھ سکتی ہے۔
رؤف حسن نے کہاکہ عمران خان نے پی ٹی آئی کی کمیٹی کو 14 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے،اس کے بعد پی ٹی آئی سول نافرمانی کی تحریک شروع کرےگی۔
انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ سے بالواسطہ یا بلاواسطہ بات چیت ہورہی ہے،اگر ہم حکومت سے بات کریں گےتو وہ کہیں اور سے منظوری لیں گے۔
ان کاکہنا تھاکہ موجودہ حکومت اور وزیر اعظم کے پاس اختیارات نہیں ہیں،پی ٹی آئی کےمذاکرات ہوں گے،حکومت بتائےگئے طریقہ کار پر کام کرےگی۔
رؤف حسن نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہےکہ عمران خان سمیت تمام بےگناہ رہنماؤں و کارکنان کو فوری رہا کیا جائے اور 26 ویں آئینی ترمیم کو واپس لیاجائے۔
شام میں پھنسے 318 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
دوسری جانب سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاسی جماعتوں سے بات چیت کو تیار ہیں تو یہ اچھا فیصلہ ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر کہاکہ ان پر متعدد مقدمات ہیں اور وہ حکومت کی نہیں جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں،عمران خان کی رہائی کا وزیر اعظم آرڈر جاری نہیں کرسکتے۔
