عمران خان نے مذاکرات کا اختیار محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دیا ہے : سلمان اکرم راجہ

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے عمران خان کی جانب سے مذاکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دیا گیا ہے، عمران خان نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی نہیں اپوزیشن اتحاد بات کرے گا۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی نے درست کہا جس نے چوری کی اس سے کیسے بات ہوسکتی ہے، پہلے تسلیم کرنا ہوگا کہ پورے نظام نے مل کر عوام کی رائے پر ڈاکا مارا،اگر یہ ڈاکے کو مان لیں پھر شفاف الیکشن پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔
محمود اچکزئی کے پاس مینڈیٹ موجود ہے تو مذاکرات کریں : بیرسٹر گوہر
رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ عمران خان نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی نہیں اپوزیشن اتحاد بات کرے گا،اگر چوری تسلیم کیے بغیر بات کرنی ہےتو کسی اور کو ڈھونڈلیں،مقدمے ہوں، ملنے نہ دیں تو کیسے مذاکرات ہوسکتے ہیں؟
