پارٹی رہنماؤں کے اختلافات پر عمران خان نے وارننگ دے دی : بیرسٹرگوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہےکہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں  کو آپس کے اختلافات ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وارننگ دے دی ہے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما 5 اگست تک تحریک کو اپنے عروج پر پہنچائیں گے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ باہمی جھگڑوں سے اجتناب کریں اور تمام تر توجہ عمران خان کی رہائی پر مرکوز رکھیں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اجلاس کے شرکاء نے جیل میں عمران خان کے ساتھ ناروا سلوک کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کو ان تک رسائی دی جائے۔

Back to top button