عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنےکی ہدایت کی ہے ، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےکہا ہےکہ عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنےکی ہدایت کی ہے۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سےپارٹی رہنماؤں بیرسٹر گوہر، علی ظفراور شیرافضل نےملاقات کی۔
عمران خان سےملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےبیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات جاری رکھنےکی ہدایت کردی ہے، بانی نے دونوں مطالبات تحریری طور پرحکومتی کمیٹی کو دینےکی اجازت دی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو علی امین گنڈا پور کیخلاف کارروائی سے روک دیا
بیرسٹر گوہرکےمطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات کے لیےتیسری نشست ضرور ہونی چاہیے اور مذاکراتی ٹیم کی ملاقات اس کےبعد نہ کروائی تو مذاکرات آگے نہیں جاسکیں گے۔