عمران خان کو ڈیل کی کوئی آفر نہیں ہوئی: رانا ثنا اللہ

 

 

 

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کہ عمران خان کو نہ کوئی ڈیل کی آفر ہوئی نہ ڈیل کا آپشن ٹیبل پر موجود ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ڈیل کی کوئی آفر نہیں ہوئی اور نہ ہوگی۔عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ عدالتوں میں ہوگا جیسا ماضی میں نوازشریف اور آصف زرداری کے معاملے میں ہوا ۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کی جانب سے ڈیل مسترد کرنے کی بات 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے کہی تھی۔

عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی کبھی کوئی بات نہیں ہوئی : خواجہ آصف

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی عمران خان سے ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرچکے ہیں۔

Back to top button