عدت میں نکاح کیس: سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

عدت میں نکاح کیس  میں سزا کے خلاف عمران خان اور  بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج شاہ رخ ارجمند نے عدت میں نکاح کیس کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل جب کہ وکیل رضوان عباسی کے معاون عدالت میں پیش ہوئے۔

کرغزستان کے معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان

معاون وکیل شکایت کنندہ نے کہا کہ رضوان عباسی صاحب نے دلائل دینے ہیں، ریکارڈ ان کے پاس نہیں ہے، جج نے بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  آپ نے بھی تو دلائل دینے ہیں، اپنے حتمی دلائل دیدیں ۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ رضوان عباسی عدالت میں ہر حال میں دلائل دیں، رضوان عباسی ویڈیو لنک پر دلائل دیں۔ بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدت میں نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Back to top button