عمران خان سزا یافتہ مجرم ہیں رعایت دینے کی خبریں بے بنیاد ہیں : عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک سزا یافتہ مجرم ہیں انہیں رعایت دینے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ایک بار پھر ڈیل سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے حوالے سے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی کوئی ڈھیل ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کی رعایت کا تاثر دینا بالکل غلط ہے۔رعایت کے حوالے سے خبریں بےبنیاد ہیں،ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔
عدالت کا6مقدمات میں عمران خان کو ویڈیو لنک پرپیش کرنےکاحکم
واضح رہے کہ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے دو روز قبل بھی عمران خان سے ڈیل کی خبروں کی تردید کرتےہوئے اپوزیشن کو واضح کیا تھاکہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔