عمران خان ملکی سالمیت کےلیے خطرہ ہیں : عطا تارڑ

 

 

 

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان ملکی سالمیت کےلیے خطرہ ہیں اور ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔اب ریاست کی رٹ بحال کرنے کا وقت ہے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ کروانے کےلیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 9  مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے جو کام دشمن بھی نہیں کرتا وہ پی ٹی آئی نے کیے، عمران خان پاکستان کی سالمیت کےلیے خطرہ ہیں، عمران خان کو اپنا سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا اس لیے وہ ایسا بیانیہ بنارہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ قیدی کی ملاقات قانون اور ضابطے کےمطابق ہوتی ہے، ان کو اب جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں اور مجمع اکٹھا کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔جیل کے باہر کسی نے امن امان خراب کرنے کی کوشش کی تو مقدمات ہوں گے،آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔ اب ریاست کی رٹ بحال کرنے کا وقت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جیل رولز کے مطابق ملاقات میں جیل سپرنٹنڈنٹ موجود ہوتا ہے،جیل سپرنٹنڈنٹ نے رپورٹ کیاکہ ملاقات میں سیاسی گفتگو اور سیاسی ہدایات بھی دی گئیں،اس بات کی اجازت نہیں دیں گےکہ جیل سے بیٹھ کر دشمن کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جائے۔

 

ذہنی مریض کی سیاست اور بیانیہ قومی سلامتی کےلیے خطرہ بن چکا : ڈی جی آئی ایس پی آر

عطا تارڑ نے بتایاکہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی ہمیں کہتے ہیں کہ انہیں عمران خان نے پھنسادیا ہے،عمران خان انتہا پسند ہے، عمران خان طالبان کی سوچ رکھتا ہے اور دہشت گردوں کو اپنا دوست مانتا ہے،اس انتہا پسند شخص کو جنگی جنون سوار ہے اس کی اپنی جماعت کے لوگ انہیں کتنا برداشت کریں گے؟ پی ٹی آئی کے لوگ ان کے بیانیے کے ساتھ نہیں کھڑے۔

 

 

Back to top button