عمران خان سے 9 مئی پر معافی مانگنے کا کہا جا رہا ہے : علیمہ خان

علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہےکہ عمران خان سےکہا جارہا ہے کہ حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر معافی مانگیں۔

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کاکہنا تھاکہ میں نے ایک بیان میں کہاتھا کہ بات چیت ہمیشہ "کچھ لو کچھ دو” پر ہوتی ہے، ٹیبل پر بیٹھنے کےلیے لوگ لچک دکھانے کا کہہ رہے ہیں،مذاکرات کرنے والے کیا چاہتے ہیں کہ عمران خان سب ترک کردیں؟۔

علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان سےکہا جارہا ہےکہ حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر معافی مانگیں،جب سے احتجاج کی کال دی ہے ہر طرف خبریں چل پڑی ہیں کہ عمران خان 5 جون کو رہا ہورہے ہیں۔ جب بھی کال آتی ہے عمران خان کی رہائی کی باتیں بھی شروع ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نےکہا ہےکہ عمر ایوب تحریک کی ساری ذمہ داری سنبھالیں گے جب کہ سلمان اکرم راجا پارٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرائیں گے۔

علیمہ خان نےکہا کہ کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس کی اہم تاریخ ہے،اگر کل یہ کیس نہیں سناگیا تو یہ ستمبر تک چلا جائے گا،لوگ پلاننگ کرتےہیں جب کہ اللہ کے پلان کے آگے انسانوں کا کوئی پلان نہیں چلتا۔

Back to top button