عمران خان کو ڈیل یامذاکرات کرنےپرمجبورکیاجارہاہے،علیمہ خان

علیمہ خان کاکہناہے کہ عمران خان 3 سال سے قید تنہائی میں ہیں اور انہیں اب ڈیل یا مذاکرات کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج بھی کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔عمران خان کی بہنیں اور کارکنان بانی سے ملاقات کے لیے پہنچے تاہم ان کو اڈیالہ جیل پہنچنے سے قبل ہی روک لیا گیا، جس کے خلاف کارکنوں نے احتجاج بھی کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاکہ فی الحال کسی بھی سطح پر مذاکرات یا بات چیت نہیں ہو رہی، اگر کسی میں واقعی ہمت ہے تو وہ براہِ راست عمران خان سے رابطہ کرے اور مذاکرات کرے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان 3 سال سے قید تنہائی میں ہیں اور انہیں اب ڈیل یا مذاکرات کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن وہ صرف ملک کے مفاد کے لیے کھڑے ہیں اور اس معاملے کو اللہ کے سپرد کر چکے ہیں۔

علیمہ خان نے کہاکہ عید کا موقع بھی گزر گیا لیکن انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ آج کے دن ملاقات کے لیے حاضر ہیں اور اس وقت تک وہ یہاں موجود رہیں گی جب تک ملاقات نہ ہو۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ ملاقات ان کا آئینی اور قانونی حق ہے اور اس کی عدم فراہمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

 

Back to top button