عمران خان کو جیل میں تمام سہولیات دی جارہی ہیں : مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے جنہوں نے مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے، آج وہ جیل میں ہیں، حلفاً کہتی ہوں کہ عمران خان کو جیل میں تمام سہولتیات دی جارہی ہیں۔

گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اقتدار کا حساب صرف عوام کو نہیں، اللّٰہ تعالیٰ کو بھی دینا ہے،میری والدہ کی جب وفات ہوئی تو میرےوالد نے کہاکہ یہاں پر انسان کو اپنی سچائی ثابت کرنے کےلیے مرنا پڑتا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اپنی والدہ کی موت کی خبر جیل میں سنی،والد نے میرے سیل میں آ کر بتایا،آج تک نہ میں نے،نہ نوازشریف اور نہ شہبازشریف نے کبھی سوچا کہ اس کا ٹی وی ہٹوادیں،اے سی ہٹوادیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نیب کے پاس خواتین کی جیل نہیں تھی،ایک کمرہ خالی کروا کر مجھے رکھا گیا،میں نے کبھی نہیں کہاکہ اس کو اچھا کھانا نہ دو،اس شخص نے نوازشریف کی بیماری کا مذاق اڑایا،جو یہ شخص کررہا ہے،جو اس کی جماعت کررہی ہے،وہ آپ نے نہیں کرنا،جو بیمار ہے ہم اس کی صحت کی دعا کرتے ہیں، اس کا برا کوئی نہیں چاہتا،جو بیمار ہےاس کےلیے ہم شفاء کی دعا کرتےہیں،جس علاج کی اسے ضرورت ہے وہ اسے دیا جارہا ہے۔

پنجاب میں پی ٹی آئی صرف سوشل میڈیا تک محدود کیوں؟

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ بھی اب سوال کررہے ہیں کہ پنجاب کہاں جارہا ہے اور وہ پتھر کے زمانے میں جارہے ہیں،جو یہ اور اس کی جماعت کررہی ہے، وہ آپ کو نہیں کرنا ہے،آپ کی جنریشن یہ حرکت کبھی نہ کرے،آپ جھوٹ،الزام، انتشار، جلاؤ گھیراؤ کو اٹھاکر پاکستان سے باہر پھینک دیں۔

 

 

Back to top button