عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے : سہیل آفریدی

 

 

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 نومبر سے عمران خان کو تنہائی میں رکھا ہوا ہے اور ان سے بہنوں اور ذاتی معالج کی ملاقات بھی نہیں کروائی جارہی۔ ہمیں تصادم کی طرف لے جانے کی کوشش ہورہی ہے لیکن ہم نہیں جائیں گے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج کریں گے پھر اڈیالہ جیل بھی جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاکہ 4 نومبر سے عمران خان کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے،بین الاقوامی میڈیا سے عمران خان سے متعلق تشویش ناک خبریں آرہی ہیں،ہم اڈیالہ گئے وہاں دو منٹ کےلیے نہیں ملنے دیا گیا، ہائی کورٹ بھی گئے پھر بھی ملاقات نہ ہوسکی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ این ایف سی ایوارڈ میں شرکت کریں گے،وہاں پر ضم اضلاع اور صوبے کی حقوق کےلیے لڑیں گے، 2018 سے اب تک صوبے کو این ایف سی میں اپنا حصہ نہیں مل رہا،ضم اضلاع کو اپنے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ایک ہزار 350 ارب روپے 7 سال کے وفاق پر این ایف سی ایوارڈ میں واجب الادا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے بھر کے جامعات میں این ایف سی ایوارڈ سے متعلق سیمینار کررہے ہیں،تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی صوبے کے حقوق کےلیے مٹینگ کرنی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سب کو مل کر صوبے کےلیے لڑنا ہوگا،سیاسی جدوجہد الگ،این ایف سی ایوارڈ سمیت صوبے کے حقوق کےلیے مشترکہ لڑنا ہوگا۔

آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ طے ہوچکا : وزیر خزانہ اورنگزیب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں تصادم کی طرف لے جانے کی کوشش ہورہی ہے لیکن ہم نہیں جائیں گے، میں بحیثیت وزیر اعلیٰ اور پارٹی کارکن بھی کام کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے وزیر اعلیٰ کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈالا گیا،اس صوبے کے وزیراعلیٰ کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

 

 

Back to top button