عمران خان صحت مند ہیں،ڈاکٹرز کی ٹیم نے معائنہ کیا،بیرسٹرگوہر
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں پارٹی کے بانی عمران خان کا چیک اپ کیا اور ہمیں بتایا گیا وہ صحت مند ہیں۔
اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہناتھاکہ آج شام4 بجے 2 ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا، ڈاکٹروں میں ای این ٹی اور میڈیکل اسپیشلسٹ شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں اور انہوں نے آج ایک گھنٹہ ورزش کی، ہمیں جلد بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس مل جائیں گی تو شیئر کریں گے۔
کارکنوں کا شکر گزار ہوں،بیرسٹرگوہر
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ کارکنوں کا شکر گزار ہوں جو بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق فکرمند تھے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی 2 رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔
عمران خان کے ذاتی معالج کو ملنے کی اجازت نہیں ملی
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کےبانی عمران خان کےذاتی معالج ڈاکٹرعاصم یوسف اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہ ملنےپرواپس چلےگئے۔
وزیراعظم کا ایس سی او میں شریک سربراہان حکومت کےاعزاز میں عشائیہ
ڈاکٹرعاصم یوسف سواگھنٹےسےزائداڈیالہ جیل کےباہرموجودرہے۔انہوں نےاڈیالہ جیل کےسکیورٹی عملےکواپنےوائف بھی نوٹ کروائے۔
ڈاکٹرعاصم یوسف کاکہنا تھا کہ مجھے بتایا گیاہےپمزاسپتال کےڈاکٹرز کو طبی معائنے کی اجازت ہے۔جیل حکام نےمجھےبانی پی ٹی آئی سے ملنےکی اجازت نہیں دی۔
ڈاکٹرعاصم یوسف کا کہنا تھاکہ کافی دیرانتظارکےبعد میں جیل سےواپس روانہ ہوا ہوں۔
خیال رہےکہ پی ٹی آئی نےشنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس کےموقع پر15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔تحریک انصاف نےشرط لگا رکھی ہےکہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرائی جائےتو15اکتوبرکوڈی چوک پراحتجاج ملتوی کردیں گے۔
حکومت نےعمران خان کاطبی معائنہ کرانے کی شرط مان لی تھی جس کےبعد پی ٹی اائی نےآج کااحتجاج مؤخر کرنےکااعلان کیا تھا۔