عمران خان اپنی بہنوں کی وجہ سے جیل میں ہیں : شیر افضل مروت

 

 

 

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہناہےکہ عمران خان تک صرف ان کی بہنوں کی رسائی ہے اور بہنوں ہی کی وجہ سے عمران خان جیل سے باہر نہیں آرہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اور سابق رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کاکہنا تھاکہ پارٹی کی یہ قیادت نہ خود کام کرتی ہےنہ دوسروں کو کرنے دیتی ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو واپس لانے کےلیے پارٹی کو انہیں راضی کرنا ہوگا،علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کےلیے پارٹی نے الزام تراشیاں کی تھیں، جب تک علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کو آگے نہیں لایا جاتا پارٹی آگے نہیں جائےگی۔

 

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ایسے بندے کو اب وزیر اعلیٰ بنایاگیا ہےجو پرائمری سکول نہیں چلاسکتا،موجودہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا 6 ماہ میں اپنی کابینہ بھی نہیں بناسکے ہیں۔

عمران خان کی پی ٹی آئی شیخ مجیب کے راستے پر چل نکلی

شیر افضل مروت نے کہا کہ کس وزیر اعلیٰ کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں ہوتے؟ علی امین گنڈاپور پر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کا الزام لگاتےہیں،موجودہ وزیر اعلیٰ تو اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں میں 10 قدم آگے ہیں۔

 

 

 

Back to top button