عمران خان وزیر اعظم مودی کے چیف پولنگ ایجنٹ ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما سعید غنی نے وزیر اعظم عمران خان کو بھارتی وزیر اعظم مودی کا چیف پولنگ ایجنٹ قرار دے دیا. میڈیا سے گفتگو میں سعد غنی کا کہنا تھا کہ بھارتی مین عام انتخابات کے دوران عمران خان نے نریندرا مودی کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا.

عمران خان تو گیا، ایک رات بھی جیل نہیں کاٹ سکے گا

انہوں نے کہا وزیر اعظم نے نریندرا مودی کی سپورٹ میں کہا تھا کہ اگر مودی الیکشن جیت جاتا ہے تو کشمیر کاز کو بڑا فائدہ ہوگا. انہوں نے کہا کہ اسی طرح عمران خان کل بھارت کی خارجہ پولیسی کی تعریفیں کر رہے تھے، وہ بھارت کی خارجہ پالیسی کو سلام پیش کر رہے تھے. انہوں نے کہا کہ یہی بات تو ہم کئی عرصے سے کر رہے ہیں کہ آپ کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں تنہا ہو گیا ہے. واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز مالاکنڈ میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا تھا کہ بھارت نے اپنی خارجہ پالیسی ہمیشہ آزاد رکھی، امریکی پریشر کے باوجود بھارت روس سے تیل امپورٹ کر رہا ہے.

Back to top button