مذاکرات کی راہ میں عمران خان ہی رکاوٹ ہیں : رانا ثنا اللہ

 

 

 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات کا اختیار کسی کو نہیں دیا ہے، مذاکرات کی راہ میں عمران خان ہی ہمیشہ رکاوٹ رہے ہیں،پورے وثوق سے کہتا ہوں کہ عمران خان مذاکرات نہیں چاہتے۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات پر نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں نہ لیا ہو،میاں نواز شریف کی منظوری نہ ہوتی تو وزیراعظم مذاکرات کی بات نہ کرتے۔

سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ محمود خان اچکزئی ہوں یا پی ٹی آئی کی دوسری قیادت،وہ ہمارے ساتھ بات کرتےہوئے ڈائیلاگ کی خواہش کا اظہار کرتےہیں لیکن جب تک عمران خان کی پالیسی ڈائیلاگ کی نہ ہو بات نہیں بن سکتی۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے مذاکرات کا اختیار کسی کو نہیں دیا ہے،علیمہ خان درست کہتی ہیں کہ مذاکرات کی بات کرنےوالا ہم میں سے نہیں،مذاکرات کی راہ میں عمران خان ہی ہمیشہ رکاوٹ رہےہیں،اس کی ذمہ داری انہیں پر ہیں،پورے وثوق سے کہتا ہوں کہ عمران خان مذاکرات نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو وزیر اعظم کے ساتھ بیٹھنے کاکہا لیکن ان کا کہنا ہےکہ ہم عمران خان سے اجازت لیے بغیر وزیر اعظم کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے،انہیں اپنے ‘گالم گلوچ بریگیڈ’ کا ڈر ہے۔

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کےلیے تیار ہوں : سہیل آفریدی

رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا دفتر ہر وقت ان کےلیے کھلا ہے،کسی بھی وقت جاکر وزیر اعظم سے بیٹھنے کا وقت لےسکتے ہیں۔ہم نے کسی کو سیاسی طور پر مائنس نہیں کیا ہے، وزیر اعظم نے آفر کی ہے اپوزیشن کو آکر ان کے ساتھ بیٹھناچاہیے۔

 

 

Back to top button