بانی پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست خارج

بلوچستان ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست خارج کردی۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کےلیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
حکومت آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے
درخواست وکیل امان اللہ کنرانی کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کےتحت کارروائی کی درخواست خارج کردی جو عدالتی دائرہ اختیار میں نہ ہونےپرخارج کی گئی ہے۔
