سکیورٹی وجوہات کی بنا پر عمران خان اڈیالہ جیل میں نماز عید ادا نہ کرسکے

ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی آج عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔تاہم عمران خان سکیورٹی وجویات کی بنا پر نماز عید ادا نہ کرسکے۔

ایک ٹی وی نے جیل ذرائع کے سے بتیا کہ عام قیدیوں نے جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں نماز عید ادا کی، تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید میں شریک نہ ہو سکے اور انہوں نے اپنے سیل میں قیام کیا۔

آج ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں سے ٹیلی فون پر بات کر سکتے ہیں، اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کا بھی امکان موجود ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت، جوش اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

Back to top button