عمران خان سزا پوری کرکے ہی رہا ہوں گے : گورنر خیبرپختونخوا

 

 

 

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اڈیالہ کا قیدی عمران خان اپنی سزا پوری کر کے ہی رہا ہوں گے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ قیدی کو کس طرح آزاد کرائیں، انہوں نے واضح کیا کہ  قیدی اپنی سزا بھگت کر ہی آزاد ہوگا،اگر قیدی کو ہسپتال لایاگیا ہے تو کسی مریض کا علاج کرنا غلط بات تو نہیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے وادی تیراہ میں آپریشن کے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تیراہ میں لوگ ہر سال سردیوں میں نقل مکانی کرتے ہیں،اس وقت تیراہ کے حوالے سے صرف لفظی جنگ جاری ہے۔

 عمران خان کےحوالےسےغفلت برداشت نہیں کی جائےگی،محموداچکزئی

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس سال صوبائی حکومت نے اس مد میں 4 ارب روپے رکھے اور آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن شروع کی، 50 سے60 فیصد لوگ آپریشن کےخدشے کے پیش نظر نقل مکانی کرگئے،اس سے پہلے 30 فیصد تک لوگ سردی میں بچوں کے ہمراہ نقل مکانی کرتے تھے۔دہشت گردوں کے خلاف ہر جگہ آپریشن ہوتاہے،چاہے کسی کو اچھا لگے یا برا،چترال سے ڈیرہ اسماعیل خان تک جہاں بھی دہشت گرد ہیں وہاں آپریشن  ہوگا۔

 

Back to top button