اڈیالہ جیل میں عمران خان کیلئے سیل کی تیاری

سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں سیل کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان کو اسی سیل میں رکھا جائےگا جہاں رہنما ن لیگ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 2019 میں گرفتار کر کے رکھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر زمان پارک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی اسلام آباد کو عمران خان کو آج ہی گرفتار کرنےکی ہدایت دی ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہےکہ لاہور ائیرپورٹ پر خصوصی طیارے کو بھی اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔

الیکشن کے باوجود نواز شریف کی فوری واپسی ممکن کیوں نہیں؟

Back to top button