عمران خان کی سکیورٹی فراہمی کی درخواست پرنوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی سیکیورٹی فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے وزارت داخلہ،وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
عمران خان کی سکیورٹی فراہمی کی درخواست پرچیف جسٹس ہائیکورٹ عامر فاروق نے سماعت کی۔چیف جسٹس نے ریماکس میں کہا کیاعمران خان کو بطور سابق وزیراعظم سیکیورٹی نہیں مل رہی؟
چیف جسٹس نے ریماکس میں کہا کہ کسی کو خطرات لاحق ہونے پر سیکیورٹی کے کیا ایس او پیز ہیں؟سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بہت سی سیکیورٹیز واپس لی تھیں،سابق چیف جسٹس نے یہ بھی کہا تھا کہ کسی کو خطرہ ہو تو سیکیورٹی دی جا سکتی ہے،کیا وہ ایس او پیز اب بھی اِن فیلڈ ہیں یا نہیں؟ یہ بھی دیکھ لیں۔
فیصل فرید ایڈووکیٹ نے کہا پولیس جس کے ماتحت ہے وہی دھمکیاں دے رہا ہے، وکیل نےموقف اختیار کیا کہ عمران خان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی تھی۔
علاوہ ازیں عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 اپریل کوجواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
