عمران خان نے محمود اچکزئی اور اختر مینگل کے مشور پر سول نافرمانی کی کال مؤخر کی : لطیف کھوسہ

پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی،اختر مینگل اور دیگر کے مشورے پر عمران خان نے سول نافرمانی تحریک کی کال مؤخر کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نےکہا کہ حکومت پہلےکہتی تھی ہم بات نہیں کرتے،ہم نے بات چیت کےلیے کمیٹی بنادی تو اب تمسخر اڑاتے ہیں،جنہوں نے فارم 47 کےذریعے انہیں بٹھایا ہےیہ انہی کی غلامی میں چل رہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے کہاکہ 26 ویں ترمیم کےبعد عوام کو انصاف کی ذرا بھی امید نظر آرہی تھی تو وہ من پسند فیصلے لے کر منہدم کر دی ہے،مجھے بتائیں کہ کیا ان من پسند فیصلوں سے ملک میں استحکام آ جائےگا؟ جب تک سیاسی استحکام نہیں لائیں گےتب تک معاشی استحکام بھی نہیں لاسکتے۔

لطیف کھوسہ نے کہاکہ عمران خان نے محمود خان اچکزئی،اختر مینگل اور دیگر کے مشور پر سول نافرمانی تحریک کی کال مؤخر کی ہے۔

عمران خان کا پارٹی رہنماؤں کی درخواست پر سول نافرمانی تحریک مؤخر کرنے کا اعلان

یاد رہےکہ گزشتہ روز عمران خان نے حکومت سےمذاکرات کےلیے سول نافرمانی کی کال چند روز مؤخر کرنےکا اعلان کیا تھا۔ان کاکہنا تھاکہ ہمارے مطالبات نہ مانے گئےتو دوبارہ سول نافرمانی کی کال دے دوں گا۔

Back to top button