عمران خان نے احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے مؤخر کردی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نےعالمی حالات،ایران اور اسرائیل جنگ کے باعث احتجاجی تحریک دو ہفتوں کیلئے مؤخر کردی۔
عمران خان بہن نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔
جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نورین نیازی کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک عالمی حالات کی وجہ سے مؤخر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عالمی حالات کے بارے معلومات تھیں اور عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے۔
عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کا اسرائیل کے بارےمیں کیا مؤقف ہے ساری دنیا جانتی ہے۔
