عمران خان  کا وکلا سے ملاقات کیلئے عدالت سےرجوع

بانی پی ٹی آئی نے وکلاء اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

 عمران خان  کادرخواست میں کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا۔وکلاء کو دستاویزات تو دور کی بات، ایک صفحہ تک اڈیالہ جیل کے اندر نہیں لے کر جانے دیا جاتا۔بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کے دوران پرائویسی بھی فراہم نہیں کی جاتی۔اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے وکلاء کے دستاویزات کو قبضے میں لے لیا جاتا ہے اور 24 گھنٹے بعد واپس کیا جاتا ہے

درخواست میں کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار خان، اسد قیصر اور فیض الرحمن سے سیاسی مشاورت کیلئے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

انتخابی عذرداری کیس میں اعجاز الحق کونوٹس جاری

Back to top button