عمران خان بواسیر کا شکار عدالتی پیشی سے انکار

تحریک انصاف کے چیئرمین  اور سابق وزیر اعظم عمران خان بواسیر کی بیماری کا شکار ھو گئے ہیں یہ انکشاف عمران خان کے وکیل کی جانب سے عدالت میں دائر ایک درخواست میں کیا گیا ہے جس کے مطابق  ڈاکٹروں نے حال ہی میں ان کے موکل عمران خان میں ریکٹل پرو لیپس نامی بیماری کے تشخیص کی ہے ٹانگ کے زخم اور مذکورہ بیماری وجہ سے وہ عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہیں . طبی ماہرین کے مطابق ”ریکٹل پرولیپس” عرف عام میں بواسیر نامی بیماری کی ایسی سٹیج کا نام ہے جس میں مریض کا "مقعد” بھی باہر آ جاتا ہے یا گر جاتا ہے. وکیل نے دائر درخواست میں کہا  ہے کہ  عمران احمد خان نیازی سنجیدہ طبی مسائل کا شکار ہیں۔

ان کے ٹانگ گولی لگنے سے آنے والے زخم مندمل ہونے کے عمل سے گذر رہی ہے ساتھ ہی ڈاکٹرز نے حال ہی میں عمران خان میں  ریکٹل پرو لیپس اور ہیمو رویڈز نامی بیماری کے تشخیص کی  ہے لہذا ڈاکٹروں نے عمران خان کو طویل سفر اور دیر تک بیٹھے رہنے سے منع کیا ہے . منگل کے روز مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے بھی اپنی میڈیا ٹاک میں عمران خان کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست کا حوالہ دیتے ہوۓ  بتایا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین  گرفتاری کے خوف سے بواسیر کا شکار ہو چکے ہیں .انہیں اچھے ڈاکٹروں کی ضرورت ہے جو ان کی جسمانی بیماریوں کے ساتھ ساتھ ان کی دماغی بیماریوں کا بھی علاج کریں۔عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کی تمام کارروائیاں لائیو دکھائی جائیں، عمران خان آہستہ آہستہ ذہنی مریض بن رہے ہیں۔

عمران خان پر فرد جرم تو عائد ہونا ہے، میں نے اور رانا ثنا اللّٰہ نے عمران خان کیلئے ایک انجیکشن تیار کررکھا ہے۔ دوسری طرف عمران خان کے بواسیر کی بیماری کا شکار ہونے کی خبر سے سوشل میڈیا پر میمز اور تبصروں کا طوفان آ گیا ہے، سوشل میڈیا پر ” بواسیر اپنی اپنی ” نامی ٹرینڈ پر ایک طرف عمران خان کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا ہے تو دوسری جانب کسی کی بیماری کا  مذاق اڑانے والوں کو شرم  دلائی جارہی ہے . ایک صارف نے تو گوگل سرچ کا سکرین شاٹ پوسٹ کر کے بتایا کہ یہ بیماری اکثر ہم جنس پرست مردوں کو لاحق ہوتی ہے، زینب نامی صارف نے بریکنگ نیوز کی پوسٹ لگائی جس میں بتایا گیا تھا کہ شاہ  محمود قریشی اور اعظم سواتی کی طرح عمران خان بھی بواسیر کے مریض نکلے . پرہیز گار رانا نے پوسٹ کی کہ غریب شہر کا خانہ خراب ہے، بواسیر کا شکار یہ انقلاب ہے، ایک پوسٹ میں اینکر عمران خان عرف گیلا تیتر کی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ” خان تیری بواسیر سیر سے جلتا ہے زمانہ، سینئر صحافی اور اینکر پرسن نجم ولی خان نے بھی اپنی فیس بک پوسٹ میں عمران خان کو لاحق بیماری کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

کیا مریم کے لیے عمران کو ٹکر دینا مشکل ہے؟

Back to top button