عمران خان نے کہا شکل نہ دکھاؤتو ملک چھوڑدوں گا:شیرافضل

پی ٹی آئی سے نکالے جانیوالےرکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا شکل نہ دکھاؤ تو میں ملک چھوڑ دوں گا۔

میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ صوابی جلسے میں مہمان کے طورپر گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کوہربات ٹھیک نہیں بتائی جاتی، کان بھرے جاتے ہیں،یہ وزارتیں اورقائمہ کمیٹیاں لینےبانی پی ٹی آئی کے پاس جاتے ہیں،یہ کسی کو بنانے یا پھرگرانے کیلئے ان کے پاس جاتے ہیں۔

شیرافضل مروت کا کہنا تھاکہ پارٹی فنڈ اوروکلا کو فیس دینے کے آڈٹ کا مطالبہ کیا،ماضی میں پارٹی ٹکٹ بیچنے کاالزام لگا اس کا آڈٹ ہونا چاہیے،تحریک انصاف میں اجارہ داری ہےاس کااحتساب ہونا چاہیے۔

یاد رہےکہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی سے نکال دیا تھا جس کے جواب میں شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پر طویل تحریر لکھی تھی جس میں ان کا کہنا تھا پارٹی اگر خود سے مجھ سے متعلق فیصلے پر نظر کرے تو ٹھیک ورنہ میں اپنے لئے کوئی رعایت نہیں مانگوں اورپارٹی کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اسے قبول کرونگا۔

Back to top button