عمران خان کا 9 مئی کےمقدمات میں ضمانت کے لیےعدالت سےرجوع

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کےمقدمات میں ضمانت کے لیےلاہور ہائیکورٹ سےرجوع کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں رہائی کے لیےعدالت سےرجوع کیا ہے۔
عمران خان کی رہائی عدالتوں کے فیصلوں پر منحصر ہے : خواجہ آصف
عمران خان نےجناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت دائرکی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کو میں اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیےسازش کاالزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 2 برس سےمقدمات کا سامنا کررہا ہوں،انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے،مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظورکی جائے۔
