عمران خان کو ذاتی ڈاکٹر سے ملنے دیا جائے : سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت سے متعلق حکومت نے ہمارا کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا، ہمارے مطالبات میں رپورٹ تھی ہی نہیں،ہمارے مطالبات یہ تھے کہ عمران خان کو ذاتی ڈاکٹر اور فیملی سے ملنے دیا جائے۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا آئینی اور قانونی حق ہےکہ وہ ذاتی ڈاکٹر سےعلاج کروائیں، حکومت ذاتی معالج کی اجازت نہ دے کر کیا چھپا رہی ہے؟
سہیل آفریدی نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر عوام نے خود سے دھرنے دےرکھے ہیں،پی ٹی آئی یا اپوزیشن اتحاد نے پارلیمنٹ اور خیبرپختونخوا ہاؤس کے علاوہ کہیں دھرنےکی کال نہیں دی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی میں فیصلوں کا اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے پاس ہے اور انہی کی کال پر ہم یہاں بیٹھے ہیں۔
عمران خان کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل : عطا تارڑ
علیمہ خان سے متعلق بات کرتے ہوئے سہیل آفریدی کہا کہ علیمہ خان عمران خان کی بہن ہیں ان کا پی ٹی آئی یا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،علیمہ خان کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔
