عمران خان کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائے : اسد قیصر

 

 

 

مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائے،عمران خان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے سے خطاب میں کہا کہ ہمارا دھرنا عمران خان کی صحت کےلیے ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہم گزشتہ تین روز سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر موجود ہیں اور ایک واضح مقصد کے تحت جدوجہد کر رہے ہیں، عمران خان کے ساتھ ہمارا تعلق بھی اسی مقصد سے وابستہ ہوا ہے۔

عمران خان کےطبی معائنہ میں پی ٹی آئی کی نمائندگی متنازع بن گئی

سینئر رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے تمام اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کو مشاورت کےلیے بلایا،مشاورت سے یہ فیصلہ ہواکہ ہم نے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے پر بیٹھنا ہے۔

Back to top button