حکومت سےمذاکرات کا آغازعمران خان کو کرنا چاہیے، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ حکومت سےمذاکرات کاآغازعمران خان کوکرناچاہیے۔

قومی اسمبلی کےباہرمیڈیا نمائندوں سےگفتگو میں خواجہ آصف نے تحریک انصاف کیساتھ مذاکراتی عمل کو مذاق رات قرار دے دیا اور کہاہےکہ پی ٹی آئی کی طرف سے ہمیں کوئی پیغام نہیں ملا۔پانچ منٹ قبل مذاکرات کےعمل میں رہنے والے اپنے وزراءسے پی ٹی آئی سے بات چیت کےحوالے سے پوچھا جس پرانہوں نے بتایا کہ  ہمارے ساتھ اب تک کسی نےکوئی رابطہ نہیں کیا۔

وزیردفاع نےکہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو بتائےکہ ہم مذاکرات کرناچاہتے ہیں، اسپیکر کے ذریعے مذاکرات کا عمل شروع ہونا چاہیے،پی ٹی آئی پہلےرابطہ کرے گی اس کے بعد ہم کوئی جواب دینے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جن حالات میں پی ٹی آئی والےمذاکرات کی بات کررہے ہیں تو دیکھنا ہوگا کہ 26 نومبر سے پہلے وہ کس زبان میں کررہےتھے، ابھی بھی تحریک انصاف کی زبان کی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ مذاکرات کرنےہوں توزبان کوخاموش اورلہجے کو نرم رکھنا پڑتا ہے، حکومت سےمذاکرات کاآغاز بانی پی ٹی آئی کوکرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے علاؤہ تحریک انصاف میں کسی کی حیثیت ہی نہیں ہے۔

Back to top button