سانحہ 9مئی،اسد عمر،عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ مئی کے مقدمات میں رہنما پی ٹی آئی اسد عمر اور عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں 31اکتوبر تک توسیع کردی ۔ اے ٹی سی جج ارشد جاوید نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع کی۔دوران ِ سماعت آج پولیس کی جانب سے عدالت میں ریکارڈ جمع نہیں کروایا گیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا۔
