عمران خان نےقاسم اور سلیمان کوپاکستان آنےسےروک دیا

 پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ ان کے بیٹے احتجاج کی غرض سے پاکستان نہیں آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ عمران خان کے بیٹے ان کی رہائی کے لیے احتجاج میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔ تاہم، اب عمران خان کی جانب سے ان خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔

 اڈیالہ جیل میں مقدمات کی سماعت کے موقع پر عمران خان اپنے دو وکلاء کے ہمراہ موجود تھے۔ دورانِ سماعت جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے بیٹے امریکہ سے واپس آ چکے ہیں اور کیا وہ پانچ تاریخ کو اعلان کردہ تحریک میں شریک ہوں گے؟ تو عمران خان نے دوٹوک انداز میں کہا: ’’نہیں، وہ احتجاج  کیلئےنہیں آئیں گے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے پہلے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں بیٹے احتجاج میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔ تاہم، اب خود عمران خان نے یہ تاثر ختم کر دیا ہے۔ اگرچہ وہ والد سے ملاقات کی غرض سے آئیں تو وہ ایک علیحدہ معاملہ ہوگا، اور اس صورت میں عدالت کی جانب سے ملاقات کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

Back to top button