ملک کی 70فیصدعوام کے لیڈرعمران خان مائنس نہیں ہوں گے،بیرسٹرگوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کبھی مائنس نہیں ہوسکتے ، 70 فیصد پاکستانی عوام ان کے ساتھ ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرصحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  جمہوریت کے بارے میں سوچیں اور اچھا سوچیں،  بانی پی ٹی آئی ایک بڑی جماعت کے لیڈر ہیں، پاکستان کے 70 فیصد عوام ان کےساتھ ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کبھی مائنس نہیں ہو سکتے،  بانی پی ٹی آئی ایسے لیڈر نہیں جن کے بارے میں آپ ایسا سوچ سکیں،  جو بھی صاحب اقتدار ہیں ان سے درخواست ہے بشریٰ بی بی اورعمران خان کی فیملی کی ملاقات کروائی جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی فیملی نے کب ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کی ؟حیران ہوں فیصل کریم کنڈی گورنر کے پی ہوتے ہوئے گورنر راج کا سوچ رہےہیں،  خیبرپختونخوا میں انشاء اللہ گورنر راج کبھی نہیں لگے گا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں بہتری کی طرف جائیں، صوبے میں مسائل نہ ہوں،  گورنر راج تو ایک اشارہ ہے، یہ چاہتے صوبے کے حالات خراب ہوں،  یہ لوگوں کو اُکسا رہے ہیں کہ لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لیں اور نکلیں، جوگورنرراج چاہتےہیں وہ بتائیں کب وزیراعلیٰ کوکہا یہ درست نہیں اسےٹھیک کریں۔

 

 

Back to top button