عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت بحالی کا فیصلہ جاری

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت منظورکر لی گئی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس میں فیصلہ جاری کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ عمران خان کی درخواست ضمانت پر احتساب عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل کورٹ سے عدم حاضری دانستہ نہیں تھی۔
