عمران خان کا طبی معائنہ، پمز ڈاکٹرزٹیم کی اڈیالہ جیل آمد

پمز اسپتال کی تین رکنی ڈاکٹرز ٹیم نے اڈیالا جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔
جیل ذرائع کے مطابق، ٹیم میں ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر عاصل شامل تھے۔ معائنہ کے دوران عمران خان کی آنکھوں اور دانتوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ ٹیم میں شامل جنرل فزیشن نے بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی جائزہ بھی لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے عمران خان کے لیے کچھ دوائیں تجویز کی ہیں اور جلد ہی جیل انتظامیہ کو مکمل میڈیکل رپورٹ بھی بھیج دی جائے گی۔
