عمران خان فیصلے بشریٰ بی بی سے پوچھ کرکرتےتھے،عون چودھری  کی تصدیق

وفاقی وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چودھری نے برطانوی جریدےدی اکانومسٹ کی رپورٹ کی تصدیق کرتےہوئےکہا کہ عمران خان بطوروزیراعظم فیصلے بشریٰ بی بی سے پوچھ کرکرتےتھے۔

عون چودھری کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ برطانوی جریدے میں شائع آرٹیکل میں جو بھی معلومات سامنے آئی ہیں، وہ درست ہیں اور انتہائی شرمناک ہیں کہ وزیراعظم اپنے سرکاری فیصلے بیوی سے پوچھ کر کرتے تھے۔اس معاملے نے 25 کروڑ عوام کا مذاق بنایا اور ملک کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی کردی۔

عون چوہدری نے دہرایا کہ برطانوی جریدے کے آرٹیکل میں درج حقائق بالکل درست ہیں اور یہ ایک ایسی بات ہے جو ہر پاکستانی کے لیے باعثِ شرم ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سابق وزیراعظم کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی نے ناصرف ان کی ذاتی زندگی بلکہ ان کے انداز حکمرانی پر بھی سوالات کھڑے کیے۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کے قریبی حلقوں نے بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی اہم تقرریوں اور روزمرہ سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی تھیں جس سے عمران خان کے فیصلہ سازی کے عمل پر ’روحانی مشاورت‘ کا رنگ غالب ہونے کی شکایت پیدا ہوئی۔

بشریٰ بی بی کے روحانی اثر کے نتیجے میں عمران خان اپنے اعلان کردہ اصلاحاتی ایجنڈے کو نافذ کرنے میں ناکام رہے۔

 

 

 

Back to top button