عمران خان فوج کو اپنی جماعت کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ عمران خان چاہتے تھے کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے۔ عمران خان نے آرمی چیف کو قوم کا باپ قرار دیا۔
مرکزی رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا کہناہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ کے اہم دورے پر ہیں،برطانیہ کےساتھ اہم سفارتی،عسکری اور معاشی تعلقات ہیں۔
خواجہ آصف نے کہاکہ پی ٹی آئی والے ایک دور میں آرمی چیف کو باپ کہتےتھے، عمران خان نے آرمی چیف کو قوم کا باپ قرار دیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ جس کو باپ کہتےتھے اسی کے بارے میں بد زبانی کرتےہیں، عمران خان فیض حمید کو آرمی چیف بناناچاہتے تھے، عمران خان چاہتےتھے کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے۔
لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہاکہ اقتدار سے محرومی کےبعد پی ٹی آئی اپنے زخم چاٹ رہی ہے،مذموم مقاصد کےلیے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات رونما کیےگئے۔
پاکستان اب ایک اور مارشل لاء کا متحمل نہیں ہوسکتا : بلاول بھٹو
ان کا کہنا تھا کہ قومی املاک پر حملے اور شہداء کی یادگاروں کی بےحرمتی کے واقعات ایک حقیقت ہیں،پی ٹی آئی والوں کی سیاست ایک ذات کےلیے ہے،انہیں ملک کی فکر نہں،پی ٹی آئی کا طرز عمل ہرگز سیاسی نہیں۔