عمران خان، علی امین گنڈاپور کےذریعے اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات چاہتےہیں : خواجہ آصف

وزیر دفاع اور سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نےکہا کہ عمران خان، علی امین گنڈاپور کےذریعے اسٹیبلشمنٹ سےمذاکرات چاہتےہیں، عمران خان پر اعتماد ہیں کہ گنڈاپور اسٹیبلشمنٹ کےساتھ میرے مذاکرات شروع کرواسکتا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا کہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کےحوالے سے علی امین گنڈاپور سےبہت امیدیں وابستہ کی ہوئی ہیں اور وہ ان پر بہت انحصار کرتےہیں، گنڈاپور صاحب جو بھڑکیں مارتےہیں یا اس قسم کی زبان استعمال کرتےہیں وہ اپنی سیاسی ساکھ بڑھا رہےہیں، جو اصل میں گنڈاپور ہےوہ کچھ اور ہے۔انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور 9 ستمبر کےدن کہاں تھے؟ علی امین گنڈاپور نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کےدروازے بند نہیں کیے،بلکہ وہ اس رات (9 ستمبر )بھی وہاں پر (اسٹیبلشمنٹ کے پاس)تھے۔
