عمران خان کو مزید سات نئے مقدمات میں گرفتار کرلیا گیا

عمران خان کی مزید سات نئے مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف 28 ستمبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔
عمران خان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کےبعد عدالت پیش کیا گیا، پراسکیوشن ٹیم کی جانب سے عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی۔
پراسکیوشن کی جانب سےمزید ریمانڈ کی ستدعا نہ کرنےپر عدالت نے عمران خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے سات نئے مقدمات میں عمران خان کو گرفتار کرلیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم تعیناتی کے خلاف سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹوٹ گیا
خیال رہےکہ 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دینے پر عمران خان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
