عمران خان سائبرکرائم کے مقدمےمیں شامل تفتیش ہو گئے

ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ ،عمران خان ایف آئی اے سائبر کرائمز کے مقدمہ میں شامل تفتیش ہو گئے۔
ایف ائی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان سے تقریبا 45 منٹ تفتیش کرکے واپس روانہ ہو گئی۔3رکنی ٹیم میں ایف ائی اے کے تفتیشی و تکینیکی افسران شامل تھے ۔ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے دھمکی امیز ایکس پوسٹ بارے مختلف سوالات کئے۔ایف آئی اے ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان،محسن افضال اور محمد انیس شامل تھے۔گزشتہ روز بانی پی ٹی ائی نے وکلاء کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے پر اصرار کیا تھا۔
