عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی پیشکش کی گئی، فیصل چوہدری کا دعویٰ

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کےوکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہےعمران خان نےانکشاف کیا ہےکہ انہیں ڈیل کی پیشکش ہوئی تھی۔

اڈیالہ جیل کےباہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری کا کہنا تھا توشہ خانہ ٹو جھوٹے کیسز کی سیریز میں سے ایک کیس ہے،بانی پی ٹی آئی کے خلاف پہلے چار فیصلوں جیسا فیصلہ ہی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا بھی ہوگا۔

فیصل چوہدری نےبتایا کہ عمران خان نےسابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا وقت آچکا ہے اور کوئی طاقت اس کو روک نہیں سکتی۔

توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کے وکیل غیر حاضر، ایف آئی اے کے گواہ پر جرح مکمل نہ ہوسکی

 

فیصل چوہدری کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہیں بنی گالہ منتقل ہونےکی پیشکش ہوئی تھی، لیکن جب تک بغیر ٹرائل لوگ رہا نہیں کیےجاتے وہ کہیں منتقل نہیں ہوں گے۔

عمران خان کےوکیل کا کہنا تھا حکومت کے ساتھ مذاکرات میں 9 مئی اور 26 نومبر کےمعاملات پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں،مذاکراتی کمیٹی میں اسیران کی رہائی کا بھی مطالبہ کررہے ہیں۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا ایک طبقہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے،مذاکراتی کمیٹی کو آج کے اجلاس کے بعد بانی پی ٹی آئی سےملاقات کی رسائی دی جائے۔

Back to top button